اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز البدر تنظیم کے سربراہ اور عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر ہادی العامری نے عراقی کردستان کے صدر مسعود بارزانی سے ملاقات میں صوبہ کرکوک میں فوج کے داخل ہونے اوراس صوبے کے علاقوں کی دہشتگردوں سے آزادی کے لئے ضروری اقدامات کے بارے میں صلاح و مشورہ کیا- العامری نے گزشتہ روز اربیل میں فوجی اقدامات کے لئے ضروری ہماہنگی پیدا کرنے کے مقصد سے مصروف دن گذارا۔ مسعود بارزانی نے دھمکی دی تھی کہ وہ داعش کے خلاف جنگ کے بہانے عربوں کو کرکوک میں داخل ہونے کی اجازت نہيں دیں گے، لیکن بغداد حکومت اور عوامی رضاکار فورس کے کمانڈروں نے اعلان کیا ہے کہ کرکوک عراق کا ایک صوبہ ہے جس میں عرب، کرد اور ترکمن نسلیں آباد ہيں اور وہ کسی خاص قوم و قبلیے سے تعلق نہيں رکھتا۔ العامری نے کہا کہ وہ قومی سوچ کی بنا پر ہی کرکوک کے حویجہ علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے تیار ہوئے ہيں۔
.......
/169